0
Thursday 17 Jun 2010 19:05

فریڈم فلوٹیلا حملہ،مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، بشارالاسد

فریڈم فلوٹیلا حملہ،مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، بشارالاسد
لندن:اسلام ٹائمز:جنگ نیوز کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ امداد لے جانیوالے بحری جہاز پر حملے سے مشرقی وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا اس واقعے کے بہت برے رد عمل سامنے آسکتے ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد نے برطانوی ٹی وی چینل بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام خطے میں جنگ کو روکنے کیلئے کام کر رہا ہے،تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت سے کوئی امن معاہدہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے اسرائیل کی حکومت کو آگ سے کھیلنے کی شوقین حکومت قرار دیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام لبنان میں حزب اللہ کی پشت پناہی نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں،تاہم وہ ایران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 28588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش