0
Tuesday 23 Jul 2013 12:36

روضہ بی بی سیدہ زینب (س) پر حملہ دہشتگردوں نے اسلام دشمنوں کے اشارے پر کیا، رانی ارشد

روضہ بی بی سیدہ زینب (س) پر حملہ دہشتگردوں نے اسلام دشمنوں کے اشارے پر کیا، رانی ارشد
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی میڈیا کوآرڈینیٹر رانی ارشد نے کہا ہے کہ سیدہ بی بی زینب ﴿س﴾ کی تعلیمات امن اور محبت پر قائم ہیں اس لئے آل رسول سے محبت کرنے والا کوئی بھی شخص ایسی مذموم حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شام کے دارلحکومت دمشق میں سیدہ بی بی زینب ﴿س﴾ کے مزار شریف کی بے حرمتی مجرمانہ فعل ہے۔ دہشت گردوں نے ایسا مذموم عمل کر کے فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی نا کام کوشش کی ہے۔ رانی ارشد نے کہا کہ شامی حکومت روضہ سیدہ بی بی زینب ﴿س﴾ پر راکٹ حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﴿ص﴾ کی نواسی اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بیٹی کے مزار اقدس کی بے حرمتی شرمناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید کے دربار میں کلمہ حق کہنے والی عظیم المرتبت ہستی بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار پر حملہ دہشت گردوں نے اسلام دشمنوں اور اغیار کے اشارے پر کیا۔
خبر کا کوڈ : 285982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش