QR CodeQR Code

خودکش دھماکے میں نیٹو کے 3 فوجی ہلاک

23 Jul 2013 18:26

اسلام ٹائمز: افغانستان میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں نیٹو کے 3 فوجی اور ان کا ایک افغان مترجم ہلاک ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ صوبہ وردک میں ہوا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز کے قافلے کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ طالبان نے حملے کے ذمہ داری قبول کی ہے۔ افغانستان میں رواں سال تشدد کے واقعات میں بین الاقوامی افواج کے ایک سو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ نیٹو نے افغانستان میں سکیورٹی کی تمام ذمہ داری افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دی تھی تاہم بین الاقوامی افواج کے تقریباً ایک لاکھ فوجی ابھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 286126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/286126/خودکش-دھماکے-میں-نیٹو-کے-3-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org