0
Wednesday 24 Jul 2013 01:31

صاحبزادہ حامد رضا سے ناصر شیرازی کا ٹیلی فونک رابطہ، سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملے کی مذمت

صاحبزادہ حامد رضا سے ناصر شیرازی کا ٹیلی فونک رابطہ، سیدہ زینب (س) کے روضہ پر حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حامد رضا کا کہنا تھا کہ شام میں سیدہ زینب (س) کے روضہ پر ہونے والے حملے کیخلاف سنی اتحاد کونسل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کریگی، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں باقاعدہ بڑی سطح پر ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور اس قبیح عمل کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے خطابات میں ان واقعات کے خلاف قراردادیں بھی پاس کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل دور حاضر کے خوارج کے منہ سے نقاب الٹ رہی ہے اور واضح کر رہی ہے کہ تکفیریوں کا اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) سے کوئی تعلق نہیں، سیدہ کے روزے پر حملہ دراصل پیغمبر خاتمی مرتبت (ص) سے دشمنی کا نتیجہ ہے۔ اس موقع ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعہ سنی وحدت کے حوالے اپنا کردار ادا کریگی اور مسلمان نما دشمنان دین کے چہروں سے نقاب الٹنے میں سنی اتحاد کونسل کا بھرپور ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شام کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں ،مقدس مقامات کو نشانہ بناکر فرقہ وارایت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور عرب ریاستیں براہ راست ملوث ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 286146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش