0
Tuesday 23 Jul 2013 23:00

خیبرپختونخوا، عمران کی حکومت ناکام جبکہ الطاف پر الزامات درست نہیں،حیدر عباس

خیبرپختونخوا، عمران کی حکومت ناکام جبکہ الطاف پر الزامات درست نہیں،حیدر عباس
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم اکیوایم )کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ اس لیے وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کرا رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں ان کی جماعت کے دو ایم پی اے ہلاک ہوئے لیکن عمران خان نے ان کی مذمت تک نہیں کی۔ ڈرون حملوں سے متعلق بلند بانگ دعووں کے باوجود آج اپنے دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں ڈرون حملے رکوانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ان کہنا تھا کہ عمران خان اپنی گرتی ہوئی حکومت کی ساکھ بحال کرنے کیلئے الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات لگا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر دوسری جانب مبذول کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بیانات سے ایم کیوایم پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
خبر کا کوڈ : 286191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش