0
Friday 18 Jun 2010 14:30

روسی صدر کی جانب سے ایران کیخلاف پابندیوں کی مذمت

روسی صدر کی جانب سے ایران کیخلاف پابندیوں کی مذمت
ماسکو:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق روسی صدر دیمتری میدویدوف نے کہا ہے کہ روس ایران کیخلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا،پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے۔ واشنگٹن میں نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو مل جل کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہئے۔روسی صدر نے کہا کہ امریکا ایران پر پابندیوں میں نرمی نہیں کر رہا جبکہ روس اور چین ایران کے ساتھ ٹکراوٴ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر نئی پابندیوں سے ایرانی عوام سخت اذیت میں مبتلا ہو جائیں گے۔
آج نیوز کے مطابق امریکی جریدے سے انٹرویو میں صدر میددیوف نے ایران پر پابندیوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو ایران پر پابندیوں کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا اور اس کے نتائج بھی مثبت نکلیں گے۔امریکا اور یورپی ممالک کو ایسے کسی بھی یک طرفہ فیصلے سے گریز کرنا ہو گا۔روسی صدر نے کہا کہ نئی پابندیاں ایرانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتی ہیں۔روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے اضافی پابندیاں سلامتی کونسل پر سبقت لے جانے کی کوشش ہیں۔
امریکا،ایران کیخلاف عائد پابندیوں میں اضافہ
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی برادری بھی جرمانوں کا اعلان کرے گی۔امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیدنر نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے پہلی بار انتہائی سخت پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد امریکہ نے پہلے مرحلے میں ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جائے گا اور ایران کے جوہری پروگرام میں مدد کرنے والے پوسٹ بینک،پانچ کمپنیوں،دو افراد اور نوے جہازوں پر پابندی لگائی جائے گی،اور ایران کے جوہری پروگرام میں مدد کرنے والے ہر ادارے اور افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
یورپی یونین نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگا دیں
برسلز:یورپی یونین نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگا دی ہیں۔برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران میں سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی کی فراہمی اور کسی بھی تکنیکی امداد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کے لیے خطرہ ہے۔روس نے یورپی یونین کی جانب سے مزید پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 28622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش