0
Wednesday 24 Jul 2013 15:33

کراچی میں امن و امان کا قیام نواز حکومت کیلئے چیلنج بن چکا ہے، شمشاد غوری

کراچی میں امن و امان کا قیام نواز حکومت کیلئے چیلنج بن چکا ہے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان )کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے امن کو ترسنے والا شہر کراچی نئی حکومت کے آنے بعد آج بھی جل رہا ہے۔ سندھ حکومت اور انتظامیہ کی بے بسی دیکھ کر عوام دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے علاقہ بدر ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دہشت گرد ان کی املاک پر قبضہ کرنے میں سرگرم عمل ہیں لیکن حکومت سندھ خاموش ہے۔ شہر کے مایوس عوام وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی توجہ کے طلبگار ہیں۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سول سوسائٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کروڑوں عوام کی نظریں آج نواز حکومت پر مرکوز ہیں کہ شہر میں پائیدار قیام امن صرف وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ سے ہی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ کراچی خوش آئند ہے جس سے شہر کے عوام میں امید ایک نئی کرن جاگ اٹھی ہے۔
 
شمشاد غوری نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام نواز حکومت کیلئے چیلنج بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر عملی اقدام اٹھائیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل و غارتگری کا مکمل خاتمہ حکومتی ترجیحات کا اہم حصہ ہیں جسے ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچانا حکومتی وزراء کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر وفاق صوبائی معاملات پر از خود نظر ثانی کرے تاکہ بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ شمشاد خان غوری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو اچھی طرح جانتے ہیں لیکن کارروائی کرنے سے ڈرتے ہیں۔ لہذا وفاقی وزیر داخلہ مفاہمتی سیاست پر انحصار کرنے کے بجائے سخت احکام صادر فرمائیں اور کراچی کا امن تباہ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیں۔
خبر کا کوڈ : 286412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش