QR CodeQR Code

شام میں مزارات پر حملہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی گہری سازش ہے، عبدالغفار عمر

24 Jul 2013 15:46

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ میں تفرقہ پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں جس کو ناکام بنانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالغفار عمر نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) اور حضرت خالد بن ولید کے مزارات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر دلی دکھ اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزارات کو نقصان پہنچنا امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی گہری سازش ہے۔ کوئی مسلمان چاہے وہ ایمان کا کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو مگر وہ اس طرح مقامات مقدس کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نواسی رسول (ص) حضرت بی بی زینب (س) کے مزار پر راکٹ حملہ کے بعد حضرت خالد بن ولید کے مزار کو نقصان پہنچانا قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام و مسلمان دشمن قوتیں مسلم امت کے اندر اختلاف و انتشار پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جس کو ناکام بنانا اور اتحاد امت کو قائم رکھنا ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 286416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/286416/شام-میں-مزارات-پر-حملہ-امت-مسلمہ-کو-تقسیم-کرنے-کی-گہری-سازش-ہے-عبدالغفار-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org