QR CodeQR Code

اسکردو، دیہاتوں میں قائم ڈسپنسریاں طبی سہولیات سے محروم

24 Jul 2013 21:46

اسلام ٹائمز: حکومت توجہ دے تو دورافتادہ علاقوں سے اسکردو شہر کا رخ کرنے کی کسی بھی مریض کو ضرورت پیش نہ آئے لیکن ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ادھر بھی وہ صرف فیس ادا کرکے مایوس لوٹ جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو کے دورافتادہ دیہاتوں میں قائم سرکاری ڈسپنسریاں طبی سہولیات سے محروم، ڈسپنسریاں صرف محکمہ صحت کے عملے کو تنخواہ دینے کے لئے نمائشی عمارت بن کر رہ گئیں، علاقے کے غریب عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اسکردو کے مختلف دورافتادہ دیہاتوں میں قائم سرکاری ڈسپنسریاں صرف محکمہ صحت کے عملے کو تنخواہ دینے کے لئے نمائشی عمارت بن کر رہ گئی ہیں, جہاں نہ تو ادویات میسر ہیں اور نہ ہی دیگر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا کوئی بندوبست ہے، محکمے کے حکام اور ذمہ داران اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے اور ان کی خوشامد میں مصروف ہیں جبکہ عوام بنیادی صحت کے حقوق سے محروم ہے۔ لوگوں کے مطابق اگر حکومت توجہ دے تو دورافتادہ علاقوں سے اسکردو شہر کا رخ کرنے کی کسی بھی مریض کو ضرورت پیش نہ آئے، لیکن ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ادھر بھی وہ صرف فیس ادا کرکے مایوس لوٹ جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 286525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/286525/اسکردو-دیہاتوں-میں-قائم-ڈسپنسریاں-طبی-سہولیات-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org