0
Wednesday 24 Jul 2013 23:21

صدارتی انتخاب، نون لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

صدارتی انتخاب، نون لیگ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ صدارتی انتخاب کے لئے نون لیگ کے ممنون حسین، پیپلزپارٹی کے رضا ربانی اور تحریک انصاف کے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ نواز لیگ نے ممنون حسین کو میدان میں اتارا ہے تو اپوزیشن جماعتیں بھی مضبوط امیدوار سامنے لے آئی ہیں۔ سندھ کے سابق گورنر ممنون حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نامزدگی فارم جمع کرائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے کیلئے تمام ارکان پارلیمنٹ سے تعاون کی درخواست کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے بھی سابقہ دور حکومت میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی اور پھر اٹھارہویں ترمیم کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے والے رضا ربانی کو اہم منصب کیلئے چنا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ صدر بنے تو جمہوری اداروں اور وفاق کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے۔ رضا ربانی کو عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل ہے۔
تحریک انصاف نے اپنے امیدوار جسٹس وجیہ الدین احمد کے نامزدگی فارم سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ووٹرز کو پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ووٹ دینا ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ میں محمد خان مشوری، شمیم احمد اور نذیر احمد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں عمران احمد، محمد حنیف نجم، محمد شہباز خان نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خبر کا کوڈ : 286532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش