QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ڈروں حملہ،تیرہ افراد ہلاک

19 Jun 2010 12:08

اسلام ٹائمز:عینی شاہدین کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد مقامی تھے،مکان کے ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے


 میران شاہ:اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جاسوس طیارے نے تحصیل میر علی کے علاقے انذر میں ایک مکان پر دو میزائل داغے،جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،عینی شاہدین کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد مقامی تھے،مکان کے ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پچھلے چند ماہ سے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان حملوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،لیکن ان حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے انزر میں ڈرون طیارے سے ہونے والے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے،جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک میزائل حملہ ہوا ہے،جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے دو میزائل میر علی سے پانچ کلو میٹر دور انزر میں ایک گھر پرفائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں جب کہ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 28658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28658/شمالی-وزیرستان-میں-ڈروں-حملہ-تیرہ-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org