0
Thursday 25 Jul 2013 14:39

ایم کیو ایم کا آئی ایس آئی سے متعلق برطانیہ کو خط اسوقت کے سیاق وسباق میں دیکھا جائے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کا آئی ایس آئی سے متعلق برطانیہ کو خط اسوقت کے سیاق وسباق میں دیکھا جائے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا آئی ایس آئی سے متعلق برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کو اسوقت کے سیاق وسباق میں دیکھا جائے۔ لندن پولیس نے عمران فاروق کیس سے بادی النظر تحقیقات کی ہیں۔ کیس میں ابھی تک کسی کو بھی باقاعدہ شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ان کے کاروباری پارٹنرز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ اس خط کو اسوقت کے سیاق و سباق میں دیکھا جائے۔ اس سوال کہ جواب میں کہ افتخار حسین کا الطاف حسین کے ساتھ کیا رشتہ ہے، اس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ افتخار حسین، الطاف حسین کے کزن ہیں جنہیں فقط شک و شبے کی بنیاد پر مختصر وقت کیلئے حراست میں لیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ محمد انور اور دیگر کارکنوں نے گواہ کے طور پر اپنے آپ کو پیش کیا ہے، منی لانڈرنگ کیس میں کسی کو بھی نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے گھر سے چار لاکھ پونڈ برآمد کئے جانے کی خبر پر بی بی سی پر کیس کیا جانا چاہئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں بھی لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ نصیر اللہ بابر ایم کیو ایم کے خلاف بے شمار کاغذات لندن لے کر جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن پولیس اور حکومت کو ایم کیو ایم سے متعلق معلومات سے بھرپور آگاہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 286734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش