0
Thursday 25 Jul 2013 15:28

امریکہ شام میں اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے فرقہ واریت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے، جے یو آئی کراچی

امریکہ شام میں اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے فرقہ واریت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے، جے یو آئی کراچی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان، ناظم عمومی مولانا محمد غیاث، مولانا گل محمد تالونی، مولانا سید حماداللہ شاہ، مولانا حلیم الرحمان قریشی، مولانا عمر صادق، قاضی فخر الحسن، سیکریٹری اطلاعات قاضی امین الحق آزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں سرزمین انبیاء و صحابہ کرام، شام میں خانہ جنگی کے دوران مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام اور محترم شخصیات کے مزارات کو نشانہ بنانا اسلام دشمنوں کی سازش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حضرت بی بی زینب ﴿س﴾ کے مزار اور اب حضرت خالد بن ولید کے مزار پر حملہ اور شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو مضطرب کر دیا ہے۔
 
جمعیت علماء اسلام کے رہنماﺅں نے کہا کہ امریکہ شام میں اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے فرقہ واریت کو پروان چڑھانا چاہتا ہے اور پوری دنیا میں اپنی چوھدراہٹ قائم کرنے کیلئے مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کر رہا ہے۔ عالم اسلام کے مسلمان اپنے اتحاد سے امریکہ کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماﺅں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اس کی پشت پر امریکہ ہے۔ جے یو آئی کے رہنماﺅں نے تمام مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ شام میں مقدس مزارات و مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مسلمانان عالم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 286757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش