QR CodeQR Code

سخت ویزا پالیسی سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو شدید دھچکا

25 Jul 2013 20:43

اسلام ٹائمز: ویزا پالیسی کی سختی نے نہ صرف سیاحوں بلکہ پہاڑوں پر مہم جوئی کے لئے آنے والی ٹیموں کو بھی متاثر کر کے رکھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جولائی کے مہینے میں بھی اسکردو کی جانب ملکی و غیرملکی سیاحوں کی آمد ممکن نہیں ہوپائی، امن و امان، سڑکوں کی ناقص صورتحال بھی وجہ بننے لگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی عدم توجہی، ویزا پالیسی میں سختی اور وزارت سیاحت کی نااہلی کے باعث رواں سال گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ بری طرح زوال پذیر ہے۔ جولائی کے مہینے میں بھی اسکردو کی جانب سیاحوں کی آمد ممکن نہیں ہو پائی۔ بین الاقوامی سیاح تو دور کی بات ملکی سیاحوں نے بھی اس بار اسکردو کا رخ نہیں کیا بلکہ یہاں آنے والے سیاح بھی لوڈشیڈنگ کی صورتحال دیکھ کر کان پکڑ کر واپس جا رہے ہیں، دوسری جانب ویزا پالیسی کی سختی نے نہ صرف سیاحوں بلکہ پہاڑوں پر مہم جوئی کے لئے آنے والی ٹیموں کو بھی متاثر کر کے رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سیاحت کا شعبہ بری طرح بدحال ہوتا ہوا نظرآ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال گلگت بلتستان میں سیاحت کو متاثر کرنے والے عوامل میں سب سے کاری ضرب نانگا پربت سانحہ سے لگائی جس میں دس کے قریب غیر ملکی سیاح قتل ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 286795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/286795/سخت-ویزا-پالیسی-سے-گلگت-بلتستان-میں-سیاحت-کو-شدید-دھچکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org