0
Sunday 12 Apr 2009 10:05

امریکی امداد کیلئے قومی مفادات کیخلاف کوئی شرط قبول نہیں کی جائیگی، سوات امن معاہدہ کل پارلیمنٹ میں پیش کرینگے، وزیراعظم گیلانی

امریکی امداد کیلئے قومی مفادات کیخلاف کوئی شرط قبول نہیں کی جائیگی، سوات امن معاہدہ کل پارلیمنٹ میں پیش کرینگے، وزیراعظم گیلانی
ملتان : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سوات امن معاہدے کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی اس معاملہ کو کل (پیر) پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔ امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا اس وقت پاکستان کی بہت زیادہ اہمیت ہے ملک کے مفاد کے خلاف امریکہ کی کوئی بات تسلیم نہیں کریں گے بلوچستان میں ڈرون حملے نہیں ہونگے نواز شریف سے ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے معاملہ پر بات کرونگا بلوچ رہنماؤں کا قتل قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مفاہمت کی سیاست اور اداروں کا تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں گرفتاریوں کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کرونگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایئرپورٹ ٹرمینل کی توسیع کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے کہا کہ ملتان ایئرپورٹ کی توسیع سے نہ صرف سفری سہولیات میسر ہونگی بلکہ ترسیلات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے بہتر مواقع بہتر ملیں گے ملتان کو خطے میں تقسیم کاری حب بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملتان کی ثقافت کی ترویج کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا وزیراعظم نے اعلان کیا ملتان سے کراچی تک موٹروے بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام کا شہر مدینہ اولیاء ملتان میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو نہ صرف بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی بلکہ تاجر برادری اور ملتان چیمبر آف کامرس کو ترقی و خوشحالی میں بھی اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرنے کا موقع ملے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے نہیں ہونگے جہاں تک دوسرے علاقوں میں ڈرون حملوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے امریکہ کی حکمت عملی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہی ، امریکہ کو لائحہ عمل تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ رہنماؤں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں توقع ہے جوڈیشل کمیشن جلد اپنی رپورٹ دے گا پھر اس بات پر کروں گا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے جوں ہی ان کی ملاقات ہوگی ان کے وفاقی کابینہ اور پیپلز پارٹی کے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ جہاں تک سوات معاہدے پر صدر کے دستخط کا معاملہ ہے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی وہ قوم منظور کرے گی ۔ انہوں نے کہا بلوچ رہنماؤں کا قتل ہو یا کوئی اور معاملہ، تمام امور پارلیمنٹ میں لائیں گے تاکہ عوامی نمائندے ہی فیصلے کریں۔ بعد ازاں انہوں نے سٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت، افغانستان اور ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 2868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش