0
Thursday 25 Jul 2013 22:33

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی 28 جولائی کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی تیاریاں شروع کر دیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی 28 جولائی کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ صدارتی انتخاب کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے اُمیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے نیب، نادرا اور ایف بی آر سے رابطہ کر لیا۔ صدارتی انتخاب کیلئے دو ہزار بیلٹ پیپرز کی چھپائی اٹھائیس جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی پر اعتراضات کو بلاجواز قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جسے اعتراض ہے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی 28 جولائی کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں ہوگی۔ چھاپے جانے والے 2 ہزار بیلٹ پیپرز 29 جولائی کو چاروں صوبوں میں بائی ایئر بھجوائے جائیں گے۔ پولنگ 30 جولائی کو صبح 10 ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے نیب سے رابطہ کرلیا ہے، ٹیکس چور، قرض نادہندہ، دہری شہریت یا جعلی اسناد والے انتخاب نہیں لڑسکیں گے۔ اسکروٹنی کیلئے نادرا، ایف بی آر اور ایچ ای سی سے بھی مدد لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 286861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش