0
Friday 26 Jul 2013 02:18

ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے، اب دفاعی پالیسی ترتیب دینگے، علامہ ساجد نقوی

ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے، اب دفاعی پالیسی ترتیب دینگے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے اور ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں "پیام نور سیمنار" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے ہیں، اب شیعہ قومی دفاعی پالیسی ترتیب دینگے۔ نیشنل ڈیفنس پالیسی کیلئے بزرگ مشورہ دیں گے اور جوان اس میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امامت کا ایک پہلو حکمرانی ہے۔ دین کی اس دور میں تشریح کرنا ضروری ہے، تاکہ جدید دور کا انسان اس کی طرف لوٹ آئے۔ دین پر اگر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اصلاح ہوگی تو ملک میں امن ہوگا لیکن اس وقت ملک میں اصلاح نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 286906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش