QR CodeQR Code

بیرونی طاقتیں اپنے اندرونی ایجنٹوں کے ذریعے ملک کو کمزور کر رہے ہیں، خالد حمید

26 Jul 2013 14:51

اسلام ٹائمز: تاجروں کے وفد سے گفتگو میں ایم کیو ایم حقیقی کے ڈپٹی آرگنائزر کراچی کمیٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت بیرونی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت حکمت عملی ترتیب دے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی آرگنائزر کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دہشت گردوں کے حوصلے اب اتنے بڑھ گئے ہیں کہ پولیس کے ساتھ اب رینجرز اور فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں اگر سندھ حکومت نے کچھ نہ کرنے کی قسم کھا لی ہے تو تمام اختیارات مکمل طور پر وفاق کے حوالے کر دیں کیونکہ کارروائی میں مزید تاخیر کسی بڑی مصیبت کی وجہ بن سکتی ہے۔ پارٹی  چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر لیاقت آباد سے آئے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشتگری کی لہر حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جس کا اگر جلد سدباب نہ کیا گیا تو ملک ایک بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتا ہے جس کے براہ راست اثرات ملک میں رہنے والے عوام پر پڑھے گے۔
 
خالد حمید نے کہا کہ سندھ حکومت کی غفلت گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے صاف عیاں ہو گئی ہے سندھ میں حساس اداروں کے محافظوں پر حملہ ملکی سالمیت اور وقار کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے بیرونی طاقتیں ملک میں موجود اپنے ایجنٹوں کو ملکی ساخت کو کھوکھلا کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہیں جس میں الطاف کی حالیہ مثال عوام کے سامنے ہے جو بیرونی آقاﺅں کی گود میں بیٹھ کر پاکستان اور بلخصوص حساس ادارے توڑنے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھا تھا اور آج پردہ فاش ہونے پر عوام کو صفائیاں پیش کرتا پھر رہا ہے جس کا اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ قوم اس کی حقیقت جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاقی حکومت ایسے بیرونی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت حکمت عملی ترتیب دے تاکہ ملک کو مزید کسی مشکلات میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 286989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/286989/بیرونی-طاقتیں-اپنے-اندرونی-ایجنٹوں-کے-ذریعے-ملک-کو-کمزور-کر-رہے-ہیں-خالد-حمید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org