0
Friday 26 Jul 2013 17:37
نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم

پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا آئندہ دو روز میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ جان کیری کے دورہ کے منتظر ہیں، مختلف امور پر ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں امن کے استحکام کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم نواز شریف نے امریکی سفیر کو سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے بھی آگاہ کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، جس میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 287044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش