QR CodeQR Code

کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور، پشاور ہائیکورٹ

26 Jul 2013 23:16

اسلام ٹائمز: پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ نے کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے دائر رٹ درخواست سماعت کے لئے منظور کر کے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔


اسلام ٹائمز۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈیم نہ بنا تو خیبر پی کے کے جنوبی اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہو جائے گی اور پینے کے پانی کی قلت بستیاں اجاڑ دے گی۔ قومی نوعیت کے بڑے آبی ذخیروں کو متنازعہ بنا کر سیاست کا ایندھن بنانے کی روش نے ملک کو انرجی بحران سمیت کئی سیاسی مسائل سے دوچار کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 287140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287140/کالا-باغ-ڈیم-کی-جلد-تعمیر-سے-متعلق-درخواست-سماعت-کیلئے-منظور-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org