0
Saturday 27 Jul 2013 06:54

اسفندیار ولی خان کیجانب سے سانحہ پارا چنار کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

اسفندیار ولی خان کیجانب سے سانحہ پارا چنار کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پارا چنار کے مرکزی بازار میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے کسی طور انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔ ایسے دھماکے کسی طور دین اور انسانیت کی خدمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ماہ رمضان کے تقدس کا خیال تک نہیں رکھ رہے ہیں۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں اور پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 287205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش