QR CodeQR Code

امریکی ڈکٹیشن پر ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیری حربہ اپنانا ملک دشمنی ہے، رحمت خان وردگ

27 Jul 2013 20:19

اسلام ٹائمز: پارٹی عہدیدار سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر تحریک استقلال نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت میٹنگ میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت موخر کرنے کی خبریں تشویشناک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت میٹنگ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت موخر کرنے کی خبریں تشویشناک ہیں۔ ایران گیس پائپ لائن کو ہر صورت میں بروقت مکمل ہونا چاہئے۔ اس وقت ملک بجلی و گیس کے بدترین بحران کا شکار ہے اور اس سنگین صورتحال میں اگر امریکی ڈکٹیشن پر ایران گیس پائپ لائن میں تاخیری حربے اپنائے گئے تو یہ سراسر ملک دشمنی ہوگی۔ جنرل سیکریٹری کراچی سٹی قاری ظہور احمد بھٹی سعیدی سے بات چیت کرتے ہوئے رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ معاہدوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ایران گیس پائپ لائن بھی اتنی ہی توجہ کا حامل منصوبہ ہے اور پاکستان کو پیٹرولیم سمیت زیادہ سے زیادہ تجارت ایران کے ساتھ کرنی چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران گیس پائپ لائن کو وقت سے قبل مکمل کرنے کے لئے حکومت خصوصی توجہ دے۔


خبر کا کوڈ: 287408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287408/امریکی-ڈکٹیشن-پر-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-میں-تاخیری-حربہ-اپنانا-ملک-دشمنی-ہے-رحمت-خان-وردگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org