QR CodeQR Code

پاکستان صہیونی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، سینٹر ظفر علی شاہ

28 Jul 2013 13:03

اسلام ٹائمز: فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتوں نے پاکستان و افغانستان کو تورا بورا بنا ڈالا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسلمہ امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سامراجی طاقتیں مسلم امہ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، اقوام متحدہ زنگ آلود اور بدبو دار ادارہ ہے، لہٰذا مسلم ممالک کو متحد ہو کر سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی بادشاہتیں فلسطین میں صہیونی جرائم پر پردہ پوشی کرنے کے بجائے فلسطینیوں حمایت کیلئے عملی اقدامات کرے۔

ایوان بالا کے رکن کا کہنا تھا کہ پاکستان صہیونی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ استعماری طاقتوں نے پاکستان و افغانستان کو تورا بورا بنا ڈالا ہے۔ افغانستان کی اینٹ سے ایںٹ بجا دی گئی۔ ایسی صورتحال میں مسلمہ امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ آپسی معمولی اختلافات کو بھلا کر ہمیں آزادی فلسطین کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے فلسطین کے عنوان سے مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے عظیم کانفرنس کا انعقاد کیا۔


خبر کا کوڈ: 287540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287540/پاکستان-صہیونی-دہشتگردوں-کے-نشانے-پر-ہے-سینٹر-ظفر-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org