QR CodeQR Code

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

29 Jul 2013 00:54

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے اہلخانہ اور دس کور کے کرنل طاہر سمیت پاک افواج کے دیگر اعلٰی افسران اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ شہید کے سوگواران میں والد اور والدہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عاصم اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ پاک افواج کے سپاہی عاصم اقبال راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی کے علاقے چروہ گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہلخانہ اور دس کور کے کرنل طاہر سمیت پاک افواج کے دیگر اعلٰی افسران اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ شہید کے سوگواران میں والد اور والدہ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 287720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287720/ایل-او-سی-پر-بھارتی-فائرنگ-سے-شہید-ہونیوالے-سپاہی-کی-فوجی-اعزاز-کیساتھ-تدفین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org