0
Monday 29 Jul 2013 03:31

مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا، جس سے نون لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین خطاب کریں گے۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ارکان کو اپنے صدارتی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کا اراکین سے تعارف کرایا جائے گا، وہ اراکین سے اپنے خطاب میں اپنی خدمات اور آئندہ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں 371 کے ایوان میں مسلم لیگ نون کے 300 کے قریب ارکان ہیں، الیکٹورل کالج اور ووٹنگ سسٹم کے تحت نون لیگ کے صدارتی امیدوار کو پنجاب اسمبلی سے 55 سے زائد ووٹ ملنے کی امید ہے۔ مسلم لیگ نون کے اراکین کو شناختی کارڈ کے ساتھ پرسوں صبح 9 بجے اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 287738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش