QR CodeQR Code

عمران فاروق کے قاتل اب بے نقاب نہیں ہوسکیں گے

29 Jul 2013 05:53

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی سے عمران فاروق کو قتل کرنے کیلئے دو نوجوانوں کو تیار کیا۔ انہیں اسٹوڈنٹس ویزے پر لندن روانہ کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر انہوں نے ایم کیو ایم کے ناراض رہنما عمران فاروق کو قتل کر دیا جو ان کا اصل ہدف تھا۔ پھر اپنی تعلیمی مدت پوری کئے بغیر فوراً ان کی واپسی ہوگئی۔ ابھی دونوں نوجوان راستے میں ہی تھے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے ایک فون کال ٹریس کی، جس میں کہا جا رہا تھا کہ ’’طوطے واپس آرہے ہیں، اڑا دو‘‘ ایجنسیوں نے فوری کارروائی کی اور ان لڑکوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دونوں لڑکے آج تک ایجنسیوں کی حراست میں ہیں۔


رپورٹ: ابو فجر

زبان خلق نقارہ خدا ہوتی ہے اور عمران فاروق کے بہیمانہ قتل کے وقت سے الطاف بھائی کے مگر مچھ والے آنسوؤں تک ہر شخص یہی کہہ رہا تھا کہ عمران فاروق بھائی کا قاتل الطاف بھائی ہی ہے۔ کیونکہ الطاف بھائی نے جس انداز میں رونے دھونے اور ٹشو پیپرز کے پانچ چھ ڈبے ضائع کئے، اس سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی تھی کہ دستانے پہن لینے سے خون نہیں چھپتا۔ ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے، جس میں الطاف بھائی کے دستانے اتر گئے ہیں اور ان پر قتل ثابت ہوگیا ہے لیکن ہماری حکومت نے اس قتل کے بدلے میں اپنا بندہ صدر بنوانے کو ترجیح دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی سے عمران فاروق کو قتل کرنے کیلئے دو نوجوانوں کو تیار کیا۔ انہیں اسٹوڈنٹس ویزے پر لندن روانہ کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر انہوں نے ایم کیو ایم کے ناراض رہنما عمران فاروق کو قتل کر دیا، جو ان کا اصل ہدف تھا۔ پھر اپنی تعلیمی مدت پوری کئے بغیر فوراً ان کی واپسی ہوگئی۔ ابھی دونوں نوجوان راستے میں ہی تھے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے ایک فون کال ٹریس کی، جس میں کہا جا رہا تھا کہ ’’طوطے واپس آرہے ہیں، اڑا دو‘‘ ایجنسیوں نے فوری کارروائی کی اور ان لڑکوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دونوں لڑکے آج تک ایجنسیوں کی حراست میں ہیں۔

عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے دوران برطانوی حکومت نے ان دونوں لڑکوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا، برطانوی پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے جو فوٹیج ملی تھی، وہ انہی لڑکوں کی تھی لیکن یہ لڑکے واردات سے فوری بعد واپس آگئے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکے بغیر کسی شک و شبہ کے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیں گے، یہ حقیقی معنوں میں الطاف حسین کے گلے کا پھندہ ہیں۔ نواز شریف کو اپنی مرضی کا صدر بنانے کیلئے ووٹوں کی ضرورت تھی۔ یہ ضرورت ایم کیو ایم کے تعاون سے ہی پوری ہوسکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور الطاف حسین میں معاہدہ ہوچکا ہے،  جس کے مطابق نواز شریف ان لڑکوں کو برطانیہ کے حوالے نہیں کریں گے اور بدلے میں ایم کیو ایم نواز لیگ کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دے گی۔ مبصرین کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جب پاکستان کو ایک ظالم سے نجات ملتی نظر آ رہی تھی، نواز شریف نے عین اس وقت پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، اب جب یہ معاہدہ ہوچکا ہے، آپ دیکھئے گا کہ نواز شریف کبھی ان لڑکوں کو برطانیہ نہیں بھجوائیں گے اور ممکن ہے وہ برطانیہ سے بھی خفیہ طور پر یہ بات کر چکے ہون، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش پر پراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 287765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287765/عمران-فاروق-کے-قاتل-اب-بے-نقاب-نہیں-ہوسکیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org