QR CodeQR Code

اسرائیل ٹوٹ رہا ہے، سابق کنیسٹ سپیکر

20 Jun 2010 13:15

اسلام ٹائمز: اسرائیلی کنیسٹ کے سابق سپیکر اوراہم برگ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ٹوٹ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے سابق سپیکر اوراہم برگ (Avraham Burg) نے گذشتہ چند روز میں الٹرا ارتھوڈوکس [ہرڈڈ] یہودیوں کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ٹوٹنے کے قریب ہے۔ سابق کنیسٹ سپیکر نے کہا کہ ان مظاہروں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہرڈڈ یہودی اسرائیل کا حصہ نہیں ہیں۔
الٹرا ارتھوڈوکس یا ہرڈڈ یہودی زیادہ مذہبی تصور کئے جاتے ہیں جو خود دو گروپس سفرڈی [مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے یہودی] اور اشکنازی [یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے یہودی] میں تقسیم ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے اسرائیل کی سپریم کورٹ نے سفرڈی اور اشکنازی یہودیوں کے سکول علیحدہ کرنے کے خلاف فیصلہ دیا تھا اور ان والدین کو جیل بھیجنے کی تاکید کی تھی جو اپنے بچوں کو مشترکہ سکولوں میں بھیجنے پر تیار نہیں تھے۔ اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں پرزور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
اوراہام برگ نے ان مظاہروں کو اسرائیل کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرے عدلیہ کی کمزوری کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرڈڈ یہودی اسرائیل کا حصہ نہیں ہیں اور انہوں نے ان اعتراضات سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دوسرے معاشروں کا حصہ ہیں۔ سابق کنیسٹ سپیکر نے کہا کہ میری نظر میں اسرائیل آہستہ آہستہ چند یہودی قبیلوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 28784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28784/اسرائیل-ٹوٹ-رہا-ہے-سابق-کنیسٹ-سپیکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org