0
Monday 29 Jul 2013 17:39

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران نیوزی لینڈ کے 2 کوہ پیما لاپتہ

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران نیوزی لینڈ کے 2 کوہ پیما لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران نیوزی لینڈ کے دو کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں باپ بیٹا ہیں رواں ماہ اسکردو میں مہم جوئی کے دروان اب تک 8 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے صدر کرنل منظور کے مطابق 53 سالہ کوہ پیما مسٹر مارٹن والٹر اور اس کا بیٹا ڈے نالی کا 26 جولائی سے بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ کیمپ ٹو پر موجود نیپالی کوہ پیماؤں کے مطابق وہاں برفانی تودہ گر گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ صدر الپائن کلب کے مطابق لاپتہ کوہ پیماؤں نے 14 جولائی کو کے ٹو سے متصل 8047 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی سر کر لی تھی۔ واضح رہے کہ ہر سال دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران درجنوں مہم جو کرگس میں گر جانے، برفانی طوفان آ جانے اور برفانی تودہ گرنے سے لقمہ اجل بنتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیپالی کوہ پیماوں کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 287952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش