0
Monday 29 Jul 2013 20:19
قومی توانائی پالیسی کا اعلان 31 جولائی کو ہوگا

پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ مناسب طرز عمل نہیں، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ مناسب طرز عمل نہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ سے متعلق اپنے فیصلے پر غلطی کا احساس بعد میں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے بائیکاٹ مناسب طرز عمل نہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدراتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بائیکاٹ مناسب طرز عمل نہیں۔ پیپلز پارٹی کو جمہوری انداز سے صدارتی انتخاب میں موجود رہنا چاہیے تھا۔ پیپلز پارٹی کو اپنے فیصلے پر غطلی کا احساس بعد میں ہوگا۔ تحریک انصاف کے میدان میں موجود رہنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مخلص سیاسی کارکن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔ ممنون حسین کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے۔ ممنون حسین شریف انسان ہیں۔ پارٹی کیلئے ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ 12 اکتوبر کے بعد ممنون حسین کی پارٹی کیلئے جہدوجہد مثالی رہی۔ پارٹی نے ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ 31 جولائی قومی توانائی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 287997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش