0
Monday 29 Jul 2013 21:12

پاکستان کا ڈرون حملے بند کرنے کا دوبارہ مطالبہ

پاکستان کا ڈرون حملے بند کرنے کا دوبارہ مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دفترِخارجہ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں گزشتہ روز قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہوئے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی گئ ہے۔ تازہ بیان میں پاکستان نے ایک بار پھر اس کے قبائلی علاقوں میں امریکی کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں کا سلسلہ فوری طور بند کرنے پرزور دیا ہے اور اسے ملکی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق ان حملوں میں بے گناہ افراد مارے جاتےہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان پاکستان کا مؤقف بھی پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ خان نے کہا کہ تھا ہماری جانب سے پیش کردہ قانونی دلائل ٹھوس ناقابلِ تردید ہیں۔ مسعود خان نے کہا تھا کہ شہریوں کی اموات ہونے کی وجہ سے یہ حملے مقامی آبادی میں غم و غصے کو جنم دیتے ہیں اور ساتھ ہی حکومت اور امریکہ مخالف جذبات جنم لیتے ہیں۔ اس طرح دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے مزید نئے افراد بھرتی کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ ان سے ، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی تک ۔ پورے پاکستان کی آبادی بدلے کے حملے پر آمادہ ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ڈرون حملوں کی مخالفت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دی پیو ریسرچ سینٹر، واشنگٹن کی جانب سے 39 ملکوں میں کرائے جانے والے سروے میں 31 ملکوں کی نصف سے زیادہ افراد ان ممالک کے انتہا پسند گروپوں کے خلاف امریکی ڈرون حملوں کے مخالف ہیں-
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے شوال علاقے میں کل بروز اتوارکی رات اس وقت ڈرون حملہ ہوا جب افغانستان سے کچھ افراد پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے,اس حملے میں 7 افرادہلاک ہوئے تھے.
خبر کا کوڈ : 288010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش