0
Monday 29 Jul 2013 22:35

مقبوضہ کشمیر میں ہر کوئی خود کو غیر محفوظ محسوس کررہا ہے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر میں ہر کوئی خود کو غیر محفوظ محسوس کررہا ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز: ملزمان کے بجائے متاثرین کیخلاف کارروائی کو خطرناک روش قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گول واقعہ کے بارے مقامی امام مسجد سے متعلق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، مختلف نوعیت کے پُرتشدد واقعات کے دوران زخمی ہوئے افراد کی عیادت کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہلاکتیں اور نامعلوم بندوق برداروں کی سرگرمیاں نیشنل کانفرنس حکومتوں کا شیوہ رہا ہے، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گول سانحہ کے بارے میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے ایک مقامی امام کو گڑ بڑھ کے لئے ذمہ دار قرار دیا تحقیقات کے نام پر شوپیاں حادثہ کو دہرانے کی کوشش ہے، صورہ انسٹی چیوٹ میں قابض فورسز کے تشدد کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی مزاج پرسی کے بعد انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست کو ایسے حالات میں پہنچا دیا ہے جہاں ہر کوئی خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان ہلاکتوں کے لئے جنگلی جانوروں کو ذمہ دار قرار دے کر مقامی ائمہ اور دوسرے شہریوں کو وردی پوشوں کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں کےلئے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انارکی پھیلی ہوئی ہے، کشتواڑ میں ایک کمسن بچی کی عصمت ریزی ہوئی ہے اور عین ممکن ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ اس انسانیت سوز جرم کے ملزمان کو بھی کلین چٹ دے دیں۔
خبر کا کوڈ : 288014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش