0
Monday 29 Jul 2013 21:26

لنڈی کوتل، ایف سی چیک پوسٹ حملے کے بعد سیکورٹی الرٹ اور طورخم سرحد بند

لنڈی کوتل، ایف سی چیک پوسٹ حملے کے بعد سیکورٹی الرٹ اور طورخم سرحد بند
 اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ہر قسم کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ایجنسی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پاک افغان سرحد طورخم سرحد پر افغانستان سے پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث ہزاروں گاڑیاں بری طرح پھنس گئی ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان شاہراہ پر کو پانچ گھنٹے کے بعد ہر قسم آمدو رفت پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 288016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش