QR CodeQR Code

صدر زرداری نجی دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے

30 Jul 2013 03:51

اسلام ٹائمز: 4 اگست کو صدر مملکت آصف زرداری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری پیر کی شب تین ہفتوں کا نجی دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گذشتہ روز لندن سے دبئی پہنچے تھے اور پیر کی شب دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اگلے ایک دو روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ صدر زرداری ستمبر میں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر رہے ہیں۔ اگست کا مہینہ صدر زرداری کے دور صدارت کا آخری مہینہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اکتیس جولائی کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جو صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر پاکستانی قیادت سے مذاکرات کرینگے۔ جان کیری کا دورہ دو روزہ ہوگا جس میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی پر بھی بات کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری 4 اگست کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 288075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288075/صدر-زرداری-نجی-دورہ-مکمل-کرکے-کراچی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org