QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کے اہم اراکین شمالی کوریا کیخلاف مذمتی دستاویز پر متفق

12 Apr 2009 12:03

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چھ بڑی طاقتوں نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کے خلاف ایک مذمتی ڈرافٹ اعلان نامے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ میکسیکو کے ایک سفارتکار کے مطابق پیر کے روز سلامتی کونسل شمالی کوریا کے میزائل لانچ پر مزید بات چیت


 نیویارک ... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چھ بڑی طاقتوں نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کے خلاف ایک مذمتی ڈرافٹ اعلان نامے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ میکسیکو کے ایک سفارتکار کے مطابق پیر کے روز سلامتی کونسل شمالی کوریا کے میزائل لانچ پر مزید بات چیت کے سلسلے میں پھر ملاقات کرے گی اور ممکن ہے کونسل اس کی باضابطہ طور پر مذمت کر دے۔ڈرافٹ پر سلامتی کونسل کے مستقل ممبران برطانیہ، چین، فرانس، روس امریکہ اور جاپان نے اتفاق کیا اور بعد میں اس کونسل کے دس غیر مستقل ممبران کے سامنے پیش کردیا گیا ۔کونسل ممبران اب اپنے اپنے دارالحکومتوں سے رجوع کریں گے ، تاکہ ڈرافٹ پر اپنا موقف قائم کر سکیں۔ پیر کے روز سیکیورٹی کونسل کے ممبران اس دستاویز کا مزید جائزہ لیں گے۔ یہ اجلاس جاپان نے بلایا تھا۔متعدد سفارت کاروں کے مطابق اس ڈرافٹ کو ممکنہ طور پر بغیر کسی مخالفت کے منظور کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 2881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2881/سلامتی-کونسل-کے-اہم-اراکین-شمالی-کوریا-کیخلاف-مذمتی-دستاویز-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org