0
Tuesday 30 Jul 2013 15:58

ڈیرہ جیل حملہ، طالبان نے 6 شیعہ قیدیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا

ڈیرہ جیل حملہ، طالبان نے 6 شیعہ قیدیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر دہشتگردوں کے حملہ میں جہاں 240 سے زائد قیدی فرار کرائے گئے ہیں وہیں دہشت گردوں نے چھ شیعہ قیدیوں کو الگ کرکے گولیوں سے چھلنی کر دیا ہے، جن میں دو کا تعلق ملتان سے ہے۔ شہید کیے گئے قیدیوں میں پانچ کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ ایک کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے قیدیوں میں اختر بلوچ، ساجد، جمعہ، ذوالفقار شاہ، رجب علی اور اسلم شامل ہیں۔ قیدیوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔ دہشتگرد پاراچنار سے تعلق رکھنے والے چار شیعہ قیدیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 288180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش