QR CodeQR Code

صدارتی انتخاب میں ن لیگ کو ایم کیو ایم سے پیار ہو گیا ہے، عمران خان

30 Jul 2013 18:48

اسلام ٹائمز: عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جیسے بھی ہوئے اس کو تسلیم کرلیا،اب چاہتے ہیں کہ اب ضمنی اوربلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ن لیگ کو ایم کیو ایم سے پیار ہو گیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 11مئی کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے برا الیکشن تھا،اس میں ذوالفقارعلی بھٹو بھی نہیں جیت سکتے تھے،،میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تھوڑا وقت چاہیے معاملات ٹھیک کردیں گے، پولیس میں اصلاحات کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے رکارڈ بنائے گئے ،سنبھالنے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات جیسے بھی ہوئے اس کو تسلیم کرلیا،اب چاہتے ہیں کہ اب ضمنی اوربلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔ایم کیو ایم اورن لیگ کے درمیان اتحاد کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ن لیگ کو ایم کیو ایم سے پیار ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 288251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288251/صدارتی-انتخاب-میں-ن-لیگ-کو-ایم-کیو-سے-پیار-ہو-گیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org