QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے، علامہ عارف واحدی

30 Jul 2013 20:38

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل واقعہ میں ملوث دہشتگرد اور فرار ہونیوالے خطرناک قیدیوں کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر مسلح دہشت گردوں کے حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور یہ ملک دہشت گردوں کے لئے جنت بن گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان دہشت گردوں کے آگے بے بس معلوم ہوتے ہیں، بروقت اطلاع ملنے کے باوجود حکومتی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ علامہ عارف واحدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے اور قبائلی علاقہ وزیرستان جو ان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خالی کرایا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں ملوث دہشت گرد اور فرار ہونے والے خطرناک قیدیوں کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، اگر حکومت ایسا نہیں کرسکتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 288292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288292/دہشتگردوں-کیخلاف-ٹارگٹڈ-آپریشن-شروع-کیا-جائے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org