QR CodeQR Code

حکمران امریکہ کے آگے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں،امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا،حمید گل

21 Jun 2010 12:14

اسلام ٹائمز:آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے کہا کہ امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا،حکمران اب بھی امریکہ کی بجائے اپنے عوام کی طرف دیکھنا شروع کر دیں تو ہمیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں رہے گی


 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ کے آگے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں،امریکی حکام کی ہر روز اسلام آباد آمد اور حکمرانوں کی جی حضوری سے واضح ہے کہ ہم کتنے خودمختار ہیں،کسی ادارے نے اس طرف توجہ نہیں دی کہ خودکش حملہ آوروں کو پیسے کون دیتا ہے۔
 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو لوگ اسلام کے خلاف جنگ سمجھتے ہیں،کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو بھی دہشت گردی کے زمرے میں شامل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کی فوج کو امریکہ کا اتحادی سمجھ کر اس پر حملے کرتے ہیں،طالبان سے صرف لڑنے کی بجائے ان سے بات بھی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پر دہشت گردی کی مدد کا الزام امریکہ ایک خاص سوچ کے تحت لگاتا ہے،امریکی پالیسیوں کے خلاف پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے،پاکستان کو افغانستان کے داخلی معاملات میں دخل دینا بند کرنا ہو گا۔ امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا۔حکمران اب بھی امریکہ کی بجائے اپنے عوام کی طرف دیکھنا شروع کر دیں تو ہمیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں رہے گی اور تمام بحران حل ہو جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 28837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28837/حکمران-امریکہ-کے-آگے-بھیگی-بلی-بنے-ہوئے-ہیں-کبھی-پاکستان-کا-دوست-نہیں-ہو-سکتا-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org