QR CodeQR Code

آئی ایس او بلتستان ڈویژن یوم القدس کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریگی

31 Jul 2013 14:00

اسلام ٹائمز: یوم القدس کے سلسلے میں آئی ایس او بلتستان کے زیر اہتمام روندو، خپلو، کھرمنگ، شگر، مہدی آباد، کچورا، گمبہ اسکردو میں بھی القدس ریلیاں برآمد ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژں بھی امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیاں نکالے گی۔ امامیہ نوحوان یوم القدس کے روز پوری دنیا کے غیور افراد فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف بیک وقت احتجاج کریں گے، یہ اس بات کا اظہار ہے کہ جو صدا آج سے کئی سال قبل ایران کی سرزمین سے امام خمینی (رہ) نے بلند کی تھی وہ اس دنیا کے ہر باغیرت فرد کے ضمیر کی آواز بن چکی ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژں بھی امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیاں نکالے گی۔ اس سلسلے میں آئی ایس او بلتستان کے زیراہتمام روندو، خپلو، کھرمنگ، شگر، مہدی آباد، کچورا، گمبہ اسکردو میں بھی القدس ریلیاں برآمد ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 288437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288437/آئی-ایس-او-بلتستان-ڈویژن-یوم-القدس-کو-کامیاب-بنانے-میں-بھرپور-کردار-ادا-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org