0
Monday 21 Jun 2010 13:17

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شیعہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شیعہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز – فارس نیوز کے مطابق گذشتہ روز اتوار کے دن کوئٹہ میں آرٹ سکول روڈ پر نامعلوم فرقہ پرست دہشت گردوں نے گاڑی پر سوار تین سگے بھائیوں حسنین علی، احسن علی اور نوید علی پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں حسنین علی اور احسن علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نوید علی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کئی گھنٹوں سے جائے وقوعہ پر تاک لگائے بیٹھے تھے۔
کوئٹہ میں گذشتہ کئی عرصے سے بڑے پیمانے پر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جس پر شیعہ برادری اور تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج بھی سامنے آ چکا ہے لیکن حکومت اب تک اس دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
بعض معتبر ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے ہے جنکو امریکی دہشت گرد ادارے بلیک واٹر اور سی آئی اے کی حمایت بھی حاصل ہے اور یہ تنظیمیں انکے ہاتھوں میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی وسیع تر بین الاقوامی سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کٹھ پتلیاں بنی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 28851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش