QR CodeQR Code

اسکردو، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی مین بازار تک محدود

31 Jul 2013 22:33

اسلام ٹائمز: شہر کے مختلف بازاروں میں موجود دکانوں میں اکثر اشیاء زائد المعیاد اور غیر معیاری ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی مین بازار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ عوام لٹنے لگی ہے۔ گمبہ اسکردو کے بازار اور شہر کے گردو نواح میں موجود مارکیٹوں میں انتظامیہ کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی، ہرکوئی من مانے ریٹ وصول کر ریا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی صرف مین بازار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے گمبہ اسکردو کے بازار اور شہر کے گرد و نواح میں موجود مارکیٹوں میں ان کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی اور ہر کوئی من مانی ریٹ وصول کرنے میں مصروف ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف بازاروں میں موجود دکانوں میں اکثر اشیاء زائد المعیاد اور غیر معیاری ہے لیکن ان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں۔ انہیں مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ حضرات اس مقدس مہینے میں بھی اپنی مرضی سے ریٹ وصول کرتے ہیں۔ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ ان دکانوں میں کہیں دور دور تک نظر نہیں آتی اور ان سے ریٹ لسٹ کا تقاضہ کرتے تو لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف مین بازار تک نہیں بلکہ دیگر مارکیٹوں کا بھی دورہ کر کے حال احوال پوچھا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور اچھے اشیاء فراہم ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 288624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288624/اسکردو-ضلعی-انتظامیہ-اور-پرائس-کنٹرول-کمیٹی-مین-بازار-تک-محدود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org