0
Thursday 1 Aug 2013 01:32

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر مظہر حسین شہید

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر مظہر حسین شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے انٹیلی جنس بیورو کے انسپیکٹر سید مظہر حسین شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رات کے وقت انٹیلی جنس بیورو کے انسپیکٹر سید مظہر حسین پشاور کے علاقہ سرکی گیٹ سے گزر رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں مظہر حسین شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی۔ اور وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی مظہر حسین کے رشتہ دار اور عزیز و اقارب فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے۔ رات گئے سید مظہر حسین دم توڑ گئے۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سید مظہر حسین کا تعلق مکتب تشیع سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 288658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش