0
Thursday 1 Aug 2013 22:47

گلگت بلتستان، ایم ڈی نیٹکو کو تبدیل کر دیا گیا

گلگت بلتستان، ایم ڈی نیٹکو کو تبدیل کر دیا گیا
 اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی نیکٹو ظفر اقبال کو  مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد بھی کنٹریکٹ پر اسی عہدے پر کام کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ایم ڈی نیٹکو کو تبدیل کر دیا ہے اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس کو اختیارات سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی نیٹکو پچھلے سولہ سال سے اسی عہدے پر براجمان تھے۔ ایم ڈی نیکٹو مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد بھی کنٹریکٹ پر اسی عہدے پر کام کر رہے تھے۔ وزیر امور کشمیر نے وزارت کا چارج سنبھالے کے چند دنوں میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا جس میں علاقے کے لوگوں نے نیٹکو کے خلاف کافی شکایات کیں۔ عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ایم ڈی نیٹکو کو تبدیل کر دیا ہے اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس کو اختیارات سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 288739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش