QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یوم القدس ریلی کل نکالی جائے گی، عقیل حسین خان

1 Aug 2013 16:58

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر کبیر امام خمینی(رہ) کے فرمان اور ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کی طرح ایران میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پوری دنیا میں پاکستانی عوام جہاں جہاں موجود ہے، کل جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس ریلیاں نکالے گی۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام کل بعد از نماز جمعتہ الوداع ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عظیم الشان یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ حرم امام رضا علیہ السلام سے نکلنے والی مشہد کی مرکزی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین اپنے بینرز، پرچم اور پورٹریٹ کے ساتھ شریک ہوگی۔ مشہد سے جاری ایک بیان کے مطابق ریلی میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حجتہ الاسلام عقیل حسین خان، علامہ عارف حسین، علامہ وزیر حیدر اور علامہ ظہیر حیدر قیادت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 288823

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288823/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-یوم-القدس-ریلی-کل-نکالی-جائے-گی-عقیل-حسین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org