QR CodeQR Code

کے ٹو پر نیوزی لینڈ کے کوہ پیماوں کو مردہ قراد دیا گیا

1 Aug 2013 22:53

اسلام ٹائمز: تلاش کرنیوالی ٹیمز کا کہنا تھا کہ کوہ پیماؤں کی آئس کاٹنے والی چھوٹی کلہاڑیاں اور دوسرے اوزار بکھرے ہوئے ملے اور ان کا ٹینٹ بھی تباہ ہو چکا تھا جس کے باعث ہمارے پاس انہیں مردہ قرار دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما جو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرتے ہوئے جمعہ کے روز لاپتہ ہو گئے تھے کے حوالے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔ والٹر اور ان کا 25 سالہ بیٹا دینالی والٹر جمعہ کی رات 7 ہزار400 میٹر بلندی پر واقع بیس کمیپ نمبر 3 پر موجود تھے کہ ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔ کوہ پیماؤں کی مہم جوئی کی منتظم کمپنی کے مینجر نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے ٹیمیں جب بیس کیمپ نمبر 3 تک پہنچیں تو انہیں کوہ پیماؤں کی آئس کاٹنے والی چھوٹی کلہاڑیاں اور دوسرے اوزار بکھرے ہوئے ملے اور ان کا ٹینٹ بھی تباہ ہو چکا تھا جس کے باعث ہمارے پاس انہیں مردہ قرار دینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مارٹن والٹر کا آخری مرتبہ ریڈیو کے ذریعے رابطہ جمعہ کی رات 6 بج کر 45 منٹ پر ہوا تھا۔ دونوں کوہ پیما 24 جولائی کو چوٹی سر کرنے کے مشن پر نکلے تھے اور 28 جولائی تک انہیں یہ مشن مکمل کرنے کی امید تھی۔


خبر کا کوڈ: 288923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288923/کے-ٹو-پر-نیوزی-لینڈ-کوہ-پیماوں-کو-مردہ-قراد-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org