QR CodeQR Code

امریکہ و اسرائیل کی سرنگونی کے دن قریب دکھائی دے رہے ہیں، فدا حسین

1 Aug 2013 23:46

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں فقط مگر مچھ کے آنسو نہانے پر اکتفا نہ کریں بلکہ مظلومین فلسطین کی رہائی کے لیے راست اقدام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم القدس صیہونی یہودیوں کے عزائم کو خاک میں ملانے، امت اسلامی میں بیداری کی روح پھونکنے، اسلام کی عظمت رفتہ کو واپس لانے، قبلہ اول سے اسرائیل جنایت کار کا ناجائز قبضہ چھڑانے اور مظلوم و محصور فلسطینیوں کو عالم اسلام سے جوڑنے کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ایک ایسا پاک اور عظیم مقصد ہے جس کے حصول کے لیے جتنی قربانی دی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین عالم انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، عالمی ضمیر کو اب تو بیدار ہو جانا چاہیے کہ یہودیوں کو جرمن نازی قتل کرے اور ہٹلر کے گناہ کی سزا یورپ اور مغربی اقوام مل کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو دیں، نہیں معلوم عالمی ضمیر کو بیدار ہونے کے لیے اور کتنے مظلوم فلسطینیوں کے خون کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں فقط مگر مچھ کے آنسو بہانے پر اکتفا نہ کریں بلکہ مظلومین فلسطین کی رہائی کے لیے راست اقدام کریں ورنہ ظلم پر خاموش رہنے والے ظالم کے ساتھ ذلیل و خوار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم القدس کے روز بلند ہونے والی صدائے احتجاج منظم ہوتی نظر آتی ہے جو کہ دنیا بھر کے مظلومین کے لیے نوید ہے۔ دنیا بھر کے مظلومین اور مستضعفین کی ظلم کے خلاف قیام اور دنیا کے فرعونوں کی سرنگونی کے دن قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں کہ امریکہ اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبین دنیا میں شکست و ذلت سے دوچار ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 288935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/288935/امریکہ-اسرائیل-کی-سرنگونی-کے-دن-قریب-دکھائی-دے-رہے-ہیں-فدا-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org