1
Friday 2 Aug 2013 12:59

یوم القدس ناجائز قابضین کیخلاف احتجاج کا دن ہے، علامہ افضل حیدری

یوم القدس ناجائز قابضین کیخلاف احتجاج کا دن ہے، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے آج یوم القدس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن قبلہ اول پر قابض غاصب اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے جرائم کے خلاف احتجاج کا دن ہے، مظلوم فلسطینیوں کا در بدر ٹھوکریں کھانا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی بے حسی اور خاموشی کا تقاضا ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر امریکی مظالم سے چھٹکارا پانے کیلئے اقدامات کرے، اس کیلئے پاکستان کو نظریاتی مملکت کی حیثیت سے بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے۔

مولانا افضل حیدری نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو برادر ہمسایہ ملک ایران کی تقلید کرتے ہوئے امریکہ سے نجات حاصل کرنا چاہیے، ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی اور آج تک ایران ان مظلوموں کی حمایت کی خاطر اسرائیل اور امریکہ کے آگے سینہ سپر ہے، حالانکہ فلسطینی سنی مسلمان ہیں، خدا پر توکل کا نتیجہ ہے کہ امریکہ کی انتقامی کارروایؤں کے باوجود آج ایران کامیاب اور پرسکون ملک ہے۔

علامہ افضل حیدر ی نے کہا کہ اگر عرب اور دیگر مسلمان حکمران غیرت سے کام لیتے تو آج امریکہ کی یہ جرات نہ ہوتی کہ ایک غاصب اسرائیل کو بچانے کے لئے مسلمان ممالک میں اپنی کٹھ پتلی حکومتیں مسلط کرتا۔ مولانا محمد افضل حیدری نے تمام مسلمانوں سے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ یوم القدس کی مناسبت سے ریلیوں میں شرکت دراصل فلسطینی مسلمان بھائیوں کے کاز کی حمایت کا اعلان ہے۔
خبر کا کوڈ : 289035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش