QR CodeQR Code

بھارتی مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید ابھرتا ہے، ڈاکٹر خالد

2 Aug 2013 15:50

اسلام ٹائمز: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بنے ہوئے دو برس سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ہر شعبہ زندگی پہلے کی نسبت مزید ابتری کا شکار ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر تاریخی موقف کو اپناتے ہوئے کشمیریوں کی ہر سطح پر معاونت کرے۔ کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس مسئلہ کو اپنے خون سے زندہ کیا ہوا ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حق آزادی کی راہ میں دیوار نہیں بن سکتے۔ بھارتی فوج جتنا ظلم و ستم کشمیریوں پر ڈھاتی ہے کشمیریوں کا جذبہ آزادی اتنا ہی ابھرتا جاتا ہے۔ بیس کیمپ کی حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولاکوٹ میں ایک افطار ڈنر سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو بنے ہوئے دو برس سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ہر شعبہ زندگی پہلے کی نسبت مزید ابتری کا شکار ہو چکا ہے۔ وزرائ و مشیران اور کوآرڈینیٹرز کی فوج قومی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اور خواتین میرٹ اور عدل و انصاف نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری کی حالت میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 289104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/289104/بھارتی-مظالم-سے-کشمیریوں-کا-جذبہ-آزادی-مزید-ابھرتا-ہے-ڈاکٹر-خالد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org