QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم القدس میں عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا

2 Aug 2013 21:03

اسلام ٹائمز: علامہ سید عابد حسین الحسینی نے شام اور دیگر ممالک میں آمریکہ کی دوغلی اور متضاد پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے علاقے میں مقامی انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کےساتھ یوم یکجہتی منانے اور اسرائیل اور اسکے پشت پناہی کرنے والوں سے نفرت کا اظہار کرنے کی غرض سے ملک کے طول و عرض میں آج جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔  اس سلسلے میں پاراچنار میں بھی مدرسہ آیت ا۔۔۔ خامنہ ای سے علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں ایک بڑا جلوس برآمد ہوا جس میں 50 ہزار سے زائد عوام کے ساتھ علاقے کے تمام مذہبی اور سیاسی چھوٹی بڑی تنظیموں کے بھر پور شرکت کی۔
پی اے چوک پہنچ کر جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی ۔ جس سے مجلس علمائے اہلبیت کے صدر مولانا احمد علی روحانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر اقتدار حسین ، تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری اور تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ 

علامہ سید عابد حسین الحسینی نے شام اور دیگر ممالک میں آمریکہ کی دوغلی اور متضاد پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے علاقے میں مقامی انتظامیہ کی ظالمانہ پالیسی کی شدید مذمت کی۔
آخر میں آمریکہ و اسرائیل کے جھنڈوں کو نذر آتش کرکے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 289184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/289184/پاراچنار-یوم-القدس-میں-عوام-کا-جوش-وخروش-دیدنی-تھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org