0
Friday 2 Aug 2013 23:25

وہ دن دور نہیں جب عالم اسلام استعمار اور استکبار کی سازشوں کیخلاف متحد ہو کر فلسطین کیجانب چل پڑیگا، مفتی گلزار نعیمی

وہ دن دور نہیں جب عالم اسلام استعمار اور استکبار کی سازشوں کیخلاف متحد ہو کر فلسطین کیجانب چل پڑیگا، مفتی گلزار نعیمی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور اسرائیل کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں وہ دن دور نہیں جب عالم اسلام استعمار اور استکبار کی سازشوں کے خلاف متحدد ہو کر فلسطین کی جانب چل پڑے گا اور دنیا بھر کی صیہونی و استبدادی قوتوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کے لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے سربراہ شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کے شرکا سے علامہ قاری عبید احمد ستی، سیدی غلام مہر علی شاہ اور صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام دینی مدارس کے طلباء اسلام آباد کے شہری، تاجر، مزدور سکول کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے، اس موقع پر امریکی اور اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندنے کے بعد نذرآتش کیے گئے۔ شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر طاغوت کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

اس موقع پر علامہ قاری عبید احمد ستی نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے دن پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس کی آزادی کے لیے خاموش تماشائی بننے کی بجائے عملی طور پر میدان میں نکلیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاد کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو خبردار کیا کہ انہیں مظلوم فلسطینوں پر ہونے والے صہونی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کا ایک دن جواب دینا ہو گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینی مسلمانوں بوڑھوں، جوانوں، بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور امت مسلمہ کے حکمران خواب خرگوش میں محو ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ، عرب لیگ، او آئی سی اور عالمی حقوق کے دعوے دار ممالک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو ان کی زمینوں پر آباد کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 289213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش